اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایم کیو ایم کی جماعت اسلامی کو احتجاج میں شرکت کی دعوت

ایم کیو ایم کی جماعت اسلامی کو احتجاج میں شرکت کی دعوی

کراچی (کوہسار نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول نے  کراچی میں جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کر کے انہیں 9 جنوری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے تاہم امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے احتجاج میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جماعتیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے احتجاج کریں تو بہتر ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے نقطہ نظر سے ہم اچھی طرح واقف ہیں ۔انہوں نے ہماری باتوں کو غور اور ہمدری سے سنا ہے۔ہمارے مسئلے بڑے سنجیدہ اور اہم ہیں۔ اس لیے ہم یہاں آئے ہیں۔
اس حوالے سے ملاقات کے بعد  کراچی میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آج ہم جماعت اسلامی کے پاس آئے ہیں،بلدیاتی انتخابات سے پہلے کراچی اور حیدرآباد میں دو ووٹر لسٹیں موجود ہیں، ہم بھی چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہی ہوں، ہم 9 جنوری کو احتجاج کے لیے نکل رہے ہیں۔
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم بنیادی جمہوریت ہی کو  اصل جمہوریت  سمجھتے ہیں ،جاگیردارانہ جمہوریت ماننے والے لوگ بنیادی جمہوریت کو خطرہ سمجھتے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ انتخابات میں  بڑا ہاتھ حلقہ بندیوں میں دکھایا گیا ہے،ہم شفاف بلدیاتی انتخابات چاہتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481