اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت کیخلاف وائٹ پیپر میں تحریک انصاف نے کیا کہا؟؟

pti

حکومت کی معاشی کارکردگی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ رواں سال جی ڈی پی گروتھ منفی رہنے کا خدشہ ہے ۔صرف ٹیکسٹائل سیکٹر سے 15لاکھ افراد بے روزگار ہو گئے ہیں جبکہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ وائٹ پیپر کے مطابق ملک میں ڈالر کے تین ریٹ چل رہے ہیں ۔ عالم یہ ہے کہ حکومت کمرشل بینکوں سے قرض لے سکتی  ہے نہ بانڈز ، سکوک فلوٹ  کرسکتی ہے ۔حکومت ایل سیز روک کر کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم ظاہر کر رہی ہے

وائٹ پیپر میں پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ حکومت کا چھ ماہ کا خسارہ ہدف سے دگنا ہو چکا  ہے۔ٹیکس وصولی میں بھی تقریباًساڑھے 9فیصد منفی گروتھ ہے،وائٹ پیپر جاری کرنے کے موقع پر سیمینار سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا  کہ  اسحاق ڈار کتنے پانی میں ہیں، دنیا کو پتا چل گیا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف بھی ایکسپوز ہو گئے۔ انہوں نے جنرل باجوہ ہر  ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہرفن مولا بن گئے تھے کہ مجھے سب کچھ آتا ہے۔ جبکہ ان کو یہی نہیں پتا کہ خوشحالی اور قانون کی حکمرانی  آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ باجوہ  ہمیں لیکچر دیے جارہے تھے "ان ” کو این آر او دے دو اور معیشت پر توجہ دو۔ ہمارے خلاف میڈیا کا پروپیگنڈا اتنا تھا کہ جب کابینہ کے اجلاس میں شرح نمو کے اعداد و شمار رکھے گئے تو کابینہ اراکین نے ماننے سے انکار کر دیا۔ حکومت کو پتہ ہے آئی ایم ایف کے سوا کوئی چارہ نہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481