اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد میں دھمکی آمیز ویڈیو بنانے والے شخص سمیت 11 افراد گرفتار

cb60560b 171d 42d6 af2d d6b63172e277

اسلام آباد میں کالعدم  ٹی ٹی پی کی طرف سے دھمکی آمیز ویڈیو بنانے والے شخص سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی اداروں نے اسلام آباد میں دھمکی آمیز ویڈیوز اور آئی ٹین بم دھماکے سمیت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حوالے سے کئی کیسز کی تفتیش میں اہم کامیابی حاصل کی ہے.

اور پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے ملزم  کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔گرفتار ملزم نے گزشتہ دنوں مارگلہ پہاڑی سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ’اسلام آباد کی حد تک ٹی ٹی پی سے متعلق تمام کیسز حل کر لیے گئے ہیں اور دہشت گردوں اور ہینڈلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔‘

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ٹی ٹی پی کی جانب سے اسلام آباد کے پہاڑی علاقے سے بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ریلیز کی گئی تھی جس میں پارلیمنٹ ہاؤس اور ریڈزون کو دکھا کر دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی تھی۔ ذرائع کا دعوٰی ہے کہ گرفتار ہونے والےبعض عناصراپنے مذموم مقاصد کے لیے بعض مدارس کو بھی استعمال کرنے کی کوشش کرتے پائے گئیں جس کی وجہ سے مدارس کی انتظامیہ سے بھی اب بات چیت کی جائے گی۔‘اس حوالے سے وزارت داخلہ، وزارت تعلیم اور وزارت منصوبہ بندی کے حکام ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر غور کر رہے ہیں اور جلد اس سلسلے میں ایک مشترکہ اجلاس بھی بلایا جائے گا۔

دوران تحقیقات  اداروں کو معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس آئی ٹی ماہرین بھی موجود ہیں جو دہشت پھیلانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں

دوسری طرف آئی ٹین فور اسلام آباد میں 23 دسمبر کو ہونے والے بم دھماکے کے حوالے سے بھی اہم  معلومات ملی ہیں
اس حوالے سے وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ’خودکش حملہ آور کا نام ثاقب الدین تھا اور وہ خیبر پختو نخوا کے علاقے جمرود (سابق خیبر ایجنسی) کا رہائشی تھا۔‘
ملزم  نے 22 دسمبر کو ضلع کرم سے صوابی کا سفر کیا اور رات وہیں گزاری۔ وہ وقوعہ کی صبح ہی اسلام آباد پہنچا تھا۔
کرائم سین سے پتا چلا کہ خودکش حملہ آور 10 سے 12 کلوگرام باردو سے بھری جیکٹ پہنے ہوئے تھا۔ دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ کی بڑی تعداد بھی برآمد ہوئی۔رپورٹ کے مطابق حملہ آور کو راولپنڈی کے ایک رہائشی نے مدد فراہم کی تھی

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481