اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کو براہ راست گولیاں نہیں لگیں۔ فارنزک رپورٹ میں انکشاف

imran khan22

فارنزک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو  براہ راست گولیاں نہیں لگیں بلکہ تین گولیوں کے ٹکڑے لگے ہیں۔ جبکہ وزیر آباد حملے میں جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کو لگنے والی گولی بلند سطح سے آئی تھی، البتہ عمران خان کی طرف فائر بائیں جانب سے کئے گئے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے ٹرک پر فائر ہونے والی 10 گولیوں کے خول فارنزک سائنس لیبارٹری کوبھجوائے گئے تھے۔ علاوہ ازیں جناح اسپتال کے میڈیکل لیگل کی جانب سے رپورٹ بھی لیبارٹری کو ارسال کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق فارنزک رپورٹمیں بتایا گیا ہے کہ ریلی کے دوران عمران خان جس ٹرک پر سوار تھے، اس کے بائیں جانب سے فائر کیے گئے۔ فارنزک سائنس لیبارٹری کو  کل 33 شواہد  بھجوائے گئے تھےجو ابتدائی تفتیش کے نتیجے میں سی سی پی او آفس لاہور ، ڈی پی او وزیر آباد اور جے آئی ٹی کے ارکان کی جانب سے بھجوائے گئے۔

دوسری طرف  عمران خان پر وزیرآباد میں ہونے والےحملے کے دوران جاں بحق  والے معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ معظم کو  سرکے پیچھے ایک گولی لگی، جو ماتھے سے باہر نکلی۔ رہورٹ کے مطابق معظم پر گولی بلندی سے فائر ہوئی، جو اس کی موت کا سبب بنی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481