اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد جموں کشمیر حکومت نے تعلیمی اداروں میں تشدد پر پابندی عائد کر دی

PM AJK

2023
آزاد جموں کشمیر حکومت نے تعلیمی اداروں میں تشدد پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے.

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے احکامات کی روشنی میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے باقاعدہ نوٹیفی کیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  وسیع تر عوامی مفاد میں مدرسوں اور تمام تعلیمی اداروں میں تشدد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ، تمام تعلیمی اداروں اور مدرسوں میں  CCTV کیمرے انسٹال کیے جائیں،تمام تعلیمی اداروں، ہسپتالوں،مدارس اور دیگر پبلک دفاتر میں معیاری واش رومز کی سہولت مہیا کی جائے اور ان میں معیاری amenities فراہم کی جائیں،جملہ تعلیمی اداروں، مدارس، ہسپتالوں اور پبلک دفاتر کے واٹر سٹوریج ٹینکس کی موثر صفائی و نگہداشت کا خصوصی اہتمام کیا جائے۔ ہر سال واٹر سٹوریج ٹینکس کی specialized چیکنگ اور مانیٹرنگ کا میکانزم اختیار کیا جائے,دریں اثناء وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر بھی پابندی ہو گی جس کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481