درہ آدم خیل مین انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب کیری ڈبہ اور ڈمپرکے مابین خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کیا
اور زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی
جبکہ انتہائی سیریس مریضوں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو سول ہسپتال شینی کلے درہ آدم خیل شفٹ کیا گیا۔
