اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

4

پشاور (کوہسار نیوز) سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ۔
صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،

زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلے کی وجہ سے خوفزدہ ہو کر لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.2 جبکہ گہرائی 179 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،

زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
خیال رہے کہ 3 ماہ قبل گلگت بلتستان کے شہر اسکردو کے علاقے روندو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس میں 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی تاہم اس کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے باعث جگلوٹ اسکردو روڈ کئی مقامات پر بند ہوگئی،

ملوپہ کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے شاہراہ بند ہوگئی جبکہ سڑکوں کی بندش کے باعث مسافر بھی پھنس گئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481