اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیاحوں کی بڑی تعداد سال نو کی خوشیاں منانے مری پہنچ گئی

edi murreee
ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے سال نو کا استقبال کرنے اور خوشیاں منانے مری کا رخ کر لیا۔
ان میں  سیاح فیملیوں کے ساتھ منچلوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔
ڈپٹی کمیشنر مری احمد حسن رانجھا نے مری کے مختلف حصوں اور سڑکوں کا دورہ بھی کیا اور سیاحوں کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ سہولت مراکز کا بھی درہ کیا  اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ  تمام محکموں نے غیرمعمولی انتظامات کئے ہیں ۔ سیاحوں کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ  فیملیز خوشگوار اور سازگار حالات میں مری کی برف باری سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔

 

ریسکیو 1122 مری کے اہلکار نیو ائیر نائٹ کے موقع پر الرٹ رہے

ریسکیو 1122 مری کے اہلکار نیو ائیر نائٹ کے موقع پر بنائے جانے والے ایمرجنسی کور پلان کے مطابق بروقت ریسکیو سروس مہیا کرنے میں مصروف رہے، جس کامقصدکسی بھی ہنگامی صورتحال پر  بروقت قابو پانا ہے،
مری میں قائم کردہ مستقل ریسکیو اسٹیشنز بائی پاس روڈ، پنڈی پوائنٹ،جی ٹی روڈ چھرہ پانی،سترہ میل ایکسپریس وے، سرینگر روڈ علیوٹ، سیاحتی مقام نیو مری،کجھٹ ایکسپریس وے اپر جھیکاگلی روڈ، کالی مٹی باڑیاں روڈ  کے ساتھ ساتھ فسیلیٹیشن سنٹرز پر ریسکیو اہلکار دستیاب وسائل کے ساتھ اپنے فرائض دے رہے ہیں،
ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے  قائم کردہ فسیلیٹیشن سنٹرز جن میں مسیاڑی ایکسپریس وے، لوئرٹوپہ، جھیکاگلی، کشمیری، ٹھنڈا جنگل، کلڈنہ،جی پی چوک،کشمیر پوائنٹ، مال روڈ، سندھیاں، سنی بنک اور بانسرہ گلی کے مقام پر ریسکیو اہلکار دستیاب وسائل کے ساتھ اپنے فرائض دے رہے ہیں،
مری میں 13 ایمبولینسز، 6 فائر وہیکل،2 ریسکیو وہیکلز، 20 ریسکیو بائیک پر ریسکیو اہلکار اپنے فرائض دینے میں مصروف رہے
، واضح رہے کہ ایمرجنسی سروس سے متعلق اس ادارے کا نعرہ ہے "محفوظ معاشرے کے قیام کے لئے سرگرم ریسکیو 1122 مری۔ "


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481