تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ان کی جماعت کی منحرف کارکن عائشہ گلالئی ایک بار پھر میدان میں آ گئیں ۔
سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ 2017 میں قوم کو عمران خان کی اصلیت بتائی تھی
لیکن اب آڈيو، وڈيو سامنے آنے کے بعد لوگوں کو خود ہی احساس ہوگيا ہوگا کہ اصل معاملہ کیا ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے دو چہرے ہیں،
ایک چہرہ اسلامک ٹچ والا اور دوسرا آڈیو لیکس والا ہے،
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی فحاشی کی وجہ سے پاکستان کا مستقبل داؤپرلگاہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تو یہ بھی ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی کو بھارت اوراسرائیل جیسے ملک فنڈنگ کرتے ہیں،
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ عمران خان کی سیاست پر تاحیات پابندی لگائے۔
گلالئی نے الزامات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے میری بہن کے اسپتال پر اپنے کونسلروں کے ذریعے حملہ کرایا،
اسپتال سے ہمارے کروڑوں روپے کے میڈیکل آلات لے کر چلے گئے،
ہماری درخواست پر ڈی پی او نے بھی تعاون سے انکار کیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سری لنکابن گیا ہے، صوبے کو کوئی قرضہ بھی نہیں دیتا،
دہشتگردی ایک بار پھرسر اٹھا رہی ہے اور پی ٹی آئی دہشتگردی کو سپورٹ کرتی ہے۔
