مری ٹریفک پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے خصوصی ٹریفک پلان تیار کر لیا۔ڈی ایس پی ٹریفک مری عرفان حیدر کے مطابق
سیاحوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کےلئے270ا ہلکارتعینات کیے گئے ہیں۔سیاحوں کی سہولت اور مددکے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیاہے۔سیاح کسی قسم کی مدد اور رہنمائی کے لیے فون نمبر 9269200پر رابطہ کر سکتے ہیں۔سیاحوں کے سفر کو پر سکون اور محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔
ون ویلنگ کی روک تھام اور ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ کیلئے خصوصی پکٹس قائم کی جائیں گئیں۔
رات 12بجے جی پی او چوک پر رش کو کنٹرول کرنے کےلئے خصوصی ڈائیورشن پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جی پی او چوک پر پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے سیاحوں کوبھرپور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ غلط پارکنگ اور ڈبل لائن کے خاتمہ کےلئے اضافی بیٹ انچارج اور لفٹرز تعینات کئے جا رہے ہیں۔ ٹریفک حکام کے مطابق ون وے اور سنگل لائن کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائےگا۔ہیوی ٹریفک کو رات ایک بجے سے پہلے مری میں داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی۔
