اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں برف باری کے دوران ٹریفک پولیس کے خصوصی اقدامات

مری میں برف باری کے دوران ٹریفک پولیس کے خصوصی اقدامات

مری میں برف باری کے دوران ٹریفک پولیس نے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور افسروں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہے ۔

ڈی ایس پی ٹریفک مری نے آج برف باری کے حوالے سے اہم شاہراہوں اور پوائنٹس کا معائنہ کیا۔

ٹریفک اہلکاروں کو اچھی ڈیوٹی پر شاباش اورڈیوٹی کے طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈی ایس پی ٹریفک عرفان حیدر کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران و جوانوں کا جذبہ قابل ستائش ہے۔

تمام افسران اسی جذبہ کے تحت اپنی بھرپور صلاحیت ، احساس ذمہ داری اور ٹیم ورک کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں

۔انہوں نے ہدایت کی کہ کسی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کےلئے اپنے پاس تمام محکمہ جات کے ایمرجنسی نمبر محفوظ رکھیں۔

سیکٹر اور بیٹ انچارجز اپنی نفری کو گاہے بگاہے چیک کریں اور غیر حاضری کی صورت میں بروقت نوٹ کروائیں۔

متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نو پارکنگ کے خاتمہ کےلئے لفٹر اور بیٹ انچارجز مسلسل پیڑولنگ حالت میں رہیں ۔

علاوہ ازیں تمام جوان ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ سیاحوں کو راستوں کے متعلق بھر پور آگاہی فراہم کریں ۔

.ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ سیاحوں کے ساتھ ٹریفک پولیس اچھا اخلاق اور بہترین کردار فورس کے وقار کی سر بلندی کا ضامن ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481