Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلدیاتی الیکشن ملتوی ہو نے پر جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں یو م سیاہ

WhatsApp Image 2022 12 28 at 6.15.23 PM

اسلام آباد میں بلد یاتی الیکشن ملتوی کر نے کے فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ضلع بھر میں یوم سیاہ منایا گیا اس سلسلے میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا کی قیادت میں جی نائن مر کز سے چائنا چوک تک ایک بڑی احتجاجی ریلی منعقد کی گئی ، احتجاجی ریلی میں جماعت اسلامی کے نامزد چہیر مینوں اور دیگر بلد یاتی اُمیدوران سمیت سینکڑون کار کنان نے شر کت کی ، اس موقع پر انھوں نے الیکشن کمیشن اور حکو مت کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی ۔
احتجاجی ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہادسمبر کا دن اسلام آباد کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس میں اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کے بنیادی جمہوری حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ، اسلام آباد کے شہریوں نے حکو مت اورالیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے ، الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں ادا کر نے میں بُری طر ح ناکام رہا ہے، انھوں نے کہا اسلام آباد کے شہریوں کی نظرمیں قومی اسمبلی، سینٹ ہائی کورٹ، اور الیکشن کمیشن کی کیا وقت رہ گئی ہے ،کیا یہ سارے ادارے حکومت کے آلہ کار بن چکے ہیں ،یہ سارا عمل بد نیتی پر مبنی تھا ، لیکن ہم پی ڈی ایم کی حکو مت کوبھاگنے نہیں دیں گے ،جماعت اسلامی کے کارکنان اپنی تیاری کو مزید تیز کر یں گے ،جماعت اسلامی پی ڈی ایم حکومت کو اسلام آباد کے بلد یاتی الیکشن سے فرار نہیں ہو نے دے گی ،مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کو شکست نظر آرہی ہے ، اس لیے وہ الیکشن ملتوی کروانے کے حیلے بہانے کر رہے ہیں ،، اسلام آباد کے بیس لاکھ سے زائد شہریوں کے حقوق غصب کرنا ظلم ہے وزارت داخلہ کے غیر آئینی قدم کو مسترد کرتے ہیں۔
نصر اللہ رند ھاوا نے کہا بلد یاتی انتخابات کو جمہوریت کی نر سری کہا جاتا ہے مگر پی ڈی ایم حکو مت نے بلد یاتی انتخابات ملتوی کروا کر جمہوریت کا قتل اور قانون سے کھلواڑ کیا ہے ،اسلام آباد کی آبادی دو ماہ میں کتنی بڑھ گئی تھی کہ اس کے لیے الیکشن ملتوی کروانے پڑے ، اصل میں مسلم لیگ ن الیکشن بُری طر ح ہار رہی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481