Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 مری میں برفباری سیزن کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل

89867606 1613845732087184 1478541589704867840 n

مری ٹریفک پولیس نے برفباری سیزن کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کےلئے ٹریفک پولیس کے270سے زیاد ہ اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس مری کے مطابق نو پارکنگ کے خاتمے اور سیاحوں کی بروقت مدد کےلئے 5لفٹر اور ایک ٹو ٹرک (کرین ) بھی مہیا کر دی گئی ہے۔

239619f5 6258 4a5a aee2 6963c87ec9f8

موسم سرما کے دوران  برفباری سیزن میں  5شاہراہیں ون وے قراردے دی گئی ہیں جبکہ دوران برفباری سیزن مری مال روڈ پر ٹریفک کے داخلہ پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سیاحوں کی سہولت، بروقت مدد اور رہنمائی کےلئے سنی بینک چوکی میںٹریفک کنٹرول روم قائمکر دیا گیا ہے جہاں سے سیاحوں کو رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

دوران برفباری مری کے تمام داخلی راستوں پر خصوصی چیکنگ پکٹس قائم کی جائیں گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق  صرف مکینکلی فٹ گاڑی اور لائسنسں ہولڈر ڈرائیور کومری میں داخلہ کی اجازت ہو گی ۔ بتایا گیا ہے کہ سیاحتی مقام مری میں تقریباً4 ہزار گاڑیوں کی  پارکنگ کی گنجائش ہے

سیاحوں کی سہولت کےلئے مختص شدہ پارکنگ ایریاکے علاوہ سنگل سائیڈ پارکنگ کی اجازت دی گئی ہے ۔مری آنیوالے سیاحوں میں برفباری کے حوالے سے آگاہی و احتیاطی پمفلٹ بھی تقسیم کے جائیں گے۔

مری کی شاہراہوں پرٹریفک قوانین و احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی بینر زبھی آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

دوران برفباری ہیوی گاڑیوں کو صرف مخصوص اوقات میں مری داخلہ کی اجازت ہو گی۔

ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو برقرار رکھنے کےلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدر رآمد کروایا جائے گا۔

اعلامیئے میں کہا گی ہے کہ مری ٹریفک پولیس ایک نئے عزم کے ساتھ سیاحوں کی سہولت اور خدمت کےلئے کوشاں ہے۔

تمام افسران و جوان اپنی خدمات پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے سر انجام دیں گے۔

سیاح حضرات  سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانے کےلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481