Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے15ارب کےمنصوبوں پرکام شروع

CM Punjab 2 33
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر صوبے میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور  ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے متعدد منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 26 ارب روپے کے ریکارڈ فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے 15 ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کا آج آغاز کیا۔وزیراعلیٰ آفس میں ہیلتھ پراجیکٹس کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ  صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے 26ارب روپے کے فنڈز کی فراہمی ایک ریکارڈ ہے۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں ایک ارب 20 کروڑ روپے سے سائبر نائف مشین فراہم کی جا رہی ہے۔سوا ارب سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں لینئر ایکسلریٹر مشین سے کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ ایک ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں بھی کینسر کے مریضوں کیلئے لینئر ایکسلریٹر مشین نصب کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کارڈیالوجی ہسپتالوں میں جدید مشینری کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نیا کارڈیالوجی ہسپتال بنائیں گے۔ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر آبادکو 5 ارب روپے سے مزید 200 بیڈز اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ دل کے مریضوں کیلئے گیما کیمرہ الیکٹروفزیالوجی ایکوپمنٹ اور ٹرازٹ ٹائم فلومیٹر فراہم کی جا رہی ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر آباد کی توسیع کے لئے 385ملین روپے کی لاگت سے زمین حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی سی لاہور میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی کیلئے دواخانہ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں 50 کروڑ سے سی ٹی انجیو گرافی مشین اور گیما کیمرہ(تھیلیم سکین) نصب کی جا رہی ہے۔ سرگودھا میں 6ارب روپے کی لاگت سے چودھری انور علی چیمہ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بہاولپور میں 700ملین روپے سے سی ٹی انجیوگرافی مشین اور گیما کیمرہ (تھیلیم سکین) کی فراہم کی جا رہی ہے۔لیڈی ولنگڈن ہسپتال لاہور میں 5ارب روپے سے 200 بیڈز کا مدر اینڈ چائلڈ بلاک فنکشنل کیا جا رہا ہے جبکہ گجرات میں چلڈرن ہسپتال کے لیے اراضی حاصل کرنے کیلئے500ملین مختص کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں 2ارب روپے سے جدید ریڈیو تھراپی یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں 390ملین روپے سے میڈیسن سٹور تعمیر کیا رہا ہے۔گجرات ٹیچنگ ہسپتال میں ماڈرن آپریشن تھیٹرز10بیڈڈ آئی سی یو اور لانڈری بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ گنگا رام ہسپتال لاہور کے پرانے بلاک کی 200 ملین روپے کی لاگت سے اپ گریڈ یشن کی جائے گی۔گنگا رام ہسپتال سپروائزری سٹاف کے لئے رہائشی فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں 5 کروڑ 75 روپے کی لاگت سے بشیر احمد آڈیٹوریم بنایا گیا ہے جبکہ پنجاب تھیلیسیمیا پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کیلئے 346 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے 26 ارب کے فنڈز عوامی حکومت کا تحفہ ہے۔ 4 ماہ کے دوران شعبہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تیز رفتاری سے کام کیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ہیلتھ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی میں شب و روز مصروف صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481