پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیزراجہ اپنے جانشین نجم سیٹھی کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے ۔۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نجم سیٹھی کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئین تبدیل کر دیا گیا ایسا صرف پاکستان میں ہوتا ہے کہ سیاسی بھرتیوں کے لیے قانون تبدیل کر دیا جاتا ہے۔
سوشل میڈ8یا پر گفتگو میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو تو بیٹ بھی پکڑنا نہیں آتا ، وہ صرف اپنی چودھراہٹ قائم کرنے کے لیے کرکٹ بورڈ میں دوبارہ آئے ہیں۔ نجم سیٹھی نے آئین بدل دیا، چیف سلیکٹر کو بدل دیا رات کو ٹوئٹ کیا رمیز راجہ باہرہو گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں سیاسی عمل دخل نہیں ہونا چاہئے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اس قسم کے فیصلے کرکٹ کو تباہ کر دیں گے۔ واضح رہے کہ رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی سے ہٹا کر ان کی جگہ ایک بار پھر معروف صحافی نجم سیٹھی کو لایا گیا ہے جس کے بعد شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر بنانے کے علاوہ کئی دیگر تبدیلیاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں ۔
