اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد میں امریکی شہریوں کیلئے حیران کن الرٹ کیوں جاری ہوا؟

99a8e528 8cb3 47cc 8b4a 685b6806d6b1

امریکہ کی جانب سے اسلام آباد میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کرنے کے انداز پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ کسی بھی ملک کے کسی بھی شہر میں اپنے سفارتی ارکان کو محتاط رہنے کے حوالے سے الرٹ جاری کرنا معمول کاعمل ہے تاہم امریکی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں مقیم اپنے سفارتی عملے کو گزشتہ روز جو الرٹ جاری کیا گیا ہے اس میں خاص طور پر میریٹ ہوٹل سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہاں امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
امریکی حکومت کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں تعطیلات کے دوران امریکیوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر اسلام آباد کو ریڈ الرٹ پر رکھا گیا ہے لہذا امریکی شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ مثال کے طور پر عوامی مقامات پر نہ جائیں۔ عبادت گاہوں میں جاتے وقت صورتحال پر کڑی نظر رکھیں ۔اپنے ذاتی سکیورٹی پلان پر توجہ دیں۔
اپنی شناخت ظاہر رکھنے کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔ اپنے ارد گرد کے حالات پر نظر رکھیں۔ مقامی میڈیا کی اپ ڈیٹس کو مانیٹر کرتے رہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481