اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان 11 جنوری سے پہلے پنجاب میں اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے پرعزم

2331593 imrankhan 1654498207 233 640x480 1

سابق وزیراعظم اور سربراہ تحریک انصاف  عمران خان نے عزم ظاہر کیا ہےکہ وہ 11 جنوری سے پہلے پنجاب میں اعتماد کا ووٹ لے لیں گے۔

لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان  کا کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں۔

لیکن ایسا لگتا ہے اپریل میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں، جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخابات تو  کرانے پڑیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ  اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد الیکشن تاخیر کا شکار ہوئے تو ہمیں پھر بھی فرق نہیں پڑتا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے فوری اسمبلیاں اس لیے نہیں توڑیں کہ اتحادیوں کو بھی  اس کیلئے راضی کرنا تھا اب ہم 11 جنوری سے پہلے پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ‏بدقسمتی سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی کوقدم جمانےکی اجازت نہیں دی گئی، ملک پر اشرافیہ کی کڑی گرفت نے مافیاز اور اداروں کو قانون سےیوں بالاتر بنایا گویا یہ ان کا استحقاق تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481