بانی پاکستان قائدِ اعظم محمدعلی جناح کے 146ویں یوم پیدائش کے موقع پرکراچی میں بابائے قوم کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے مزارِ قائد کی سکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھالیں، پاک فضائیہ کےکیڈٹس نے گارڈز کے فرائض پاکستان آرمی کے کیڈٹس کےحوالے کیے ۔تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل عمر نسیم تھے ، اس موقع پر اعزازی گارڈز نے مہمان خصوصی میجر جنرل عمر نسیم کو جنرل سلام پیش کیا ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،گورنرسندھ، وزیراعلیٰ اور کمشنر کراچی نے بھی مزار قائد پر حاضری دی جبکہ تینوں مسلح افواج کے نمائندے اور ڈی جی رینجرز نے بھی مزار قائدپر حاضری دی۔
واضح رہے کہ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سال میں 3 بار، 14 اگست، 6 ستمبر اور 25 دسمبر کو منعقد ہوتی ہے۔تقریب میں بحریہ ، ائیر فورس اور پی ایم اے کاکول کے کیڈٹس بالترتیب ذمے داریاں سنبھالتے ہیں۔
