اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

محکمہ موسمیات نے خوفناک سردی کی پیش گوئی کر دی

87848695 1613845875420503 7548295823176499200 n

محکمہ موسمیات نے خوفناک سردی کی پیش گوئی کر دی۔ اس حوالے سے جو تفصیل جاری کی گئی ہے وہ درج ذیل ہے۔

اتوار(رات) موسم کی صورتحال: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ پنجاب ،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنےکا سلسلہ جاری رہے گا۔

پیرکے روز موسم کی صورتحال: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب ،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنےکا سلسلہ جاری رہے گا۔خطۂ پوٹھوہار اور کشمیر کے اضلاع میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا/دھند پڑنے کا امکان ہے ۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم شدیدسرد اورخشک رہے گا۔تاہم صبح کےاوقات میں ہلکی دھند اور چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا: صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔تاہم پشاور،رشکیئ ، نوشہرہ، مردان، صوابی ،چارسدہ ا ور ڈی آئی خان میں شدید دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلا ع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ مری ،گلیات اور گرد و نواح میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ،فیصل آباد،جھنگ، سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر،ملتان ، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں شدید دھند پڑنےکا سلسلہ جاری رہے گا۔جبکہ خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا/دھند پڑنے کی توقع ہے۔
بلوچستان:  یہاں صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم کوئٹہ ، چمن ، زیارت،ژوب، تربت، گوادر، پنجگور، نوکنڈی اور چاغی میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔
سندھ: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ تاہم سکھر ، لاڑکانہ، حیدر آباد، موہنجوداڑو اورگردو نواح میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔
کشمیر/گلگت بلتستان: کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورمطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں کہرا پڑنےکا امکان ہے۔

گزشتہ24گھنٹوں کاموسم: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہا۔ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی15 ، اسکردو منفی 12،کالام ، استور منفی 08، قلات ،گوپس،ہنزہ منفی 07،گلگت منفی 06، کوئٹہ اور زیارت میں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کم سے کم /زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
اسلام آباد 01/ 16
لاہور 04/ 14
کراچی 10/ 27
پشاور 00/ 18
کوئٹہ منفی 05/ 14
گلگت منفی 06/ 14
اسکردو منفی 12/ 04
مظفر آباد 02/ 16
مری منفی 01/ 11
فیصل آباد 03/ 12
ملتان 05/ 13
سری نگر منفی 06/ 08
جموں 04/ 13
لہہ منفی 15/ -01
پلوامہ منفی 04/ 08
اننت ناگ منفی 04/ 09
شوپیاں منفی 06/ 08
بارہ مولہ منفی 05/ 09
محکمہ موسمیات ، اسلام آباد


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481