اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قومی ادارہ صحت نے کوروناکی نئی قسم پھیلنے کی تردید کردی

Pakistan corona large

قومی ادارہ صحت  نے کورونا  وائرس کی نئی قسم  کے پھیلنے سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

این آئی ایچ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  کورونا کے نئی قسم سے متعلق غیرمصدقہ خبریں گردش کر رہی  ہیں،فی الحال اس قسم کا کوئی خطرہ  موجود نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ادارہ صحت ہے  کورونا سے متعلق صورتحال پر کڑی نظررکھی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ چین میں پھیلنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ کے پاکستان میں بھی پھیلنے  کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ چین میں مبینہ طور پر کورونا سے یومیہ کروڑوں لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ چین میں لاک ڈاؤن کھلنے اور سفری آزادی  سے پاکستان میں کورونا کا نیا ویرینٹ آنے کا خطرہ ہےتاہم پاکستان  اس حوالے سے کسی بھی ممکنہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کورونا کے کسی بھی نئے ویرینٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481