اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

موبائل سم کیلئے صرف انگوٹھے سے تصدیق کافی نہیں ہو گی

cd3c6c2e 10ce 4615 bf5c 48266840b952

ٹیلی کام انڈسٹری نے موبائل فون کی سم کی تصدیق کا نیا اور زیادہ مؤثر طریقۂ کار متعارف کرا دیا، جس کے تحت اب صرف انگوٹھے سے صارف کی شناختی تصدیق نہیں ہو سکے گی بلکہ ایک سے زائد انگلیوں کے نشانات سسٹم میں فیڈ کئے جائیں گے۔
اس حوالے سے سیلولر موبائل آپریٹرز اور نادرا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے ہیڈ کوارٹر میں ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے بعد نیا نظام لاگو کردیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملٹی فنگر بایومیٹرک ویریفکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس) کے آںے کے بعد اب سیلولر موبائل آپریٹرز کسی بھی صارف کو سم بیچتے وقت اس کی تصدیق صرف انگوٹھے سے نہیں کرسکیں گے بلکہ دوسری انگلیوں کے نشانات بھی مشین پر ثبت کرنا پڑیں گے۔
پی ٹی اے کے مطابق کمپنیوں کے پاس موجود بی وی ایس ڈیوائسز کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے، اب انگوٹھے اور انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کی جا سکے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اب یہ سیلولر موبائل آپریٹر کے نمائندے کی مرضی نہیں ہوگی کہ وہ صارف سے انگوٹھے یا انگلی کے نشان کا تقاضا کرے بلکہ سسٹم بتائے گا کہ کون سی انگلیوں کے نشانات ثبت کئے جائیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے جعلی ناموں پر سم حاصل کرنے کی حوصلہ شکنی ہوگی جبکہ صارفین کے ڈیٹا اور فون سم کے استعمال کو محفوظ بنایا جا سکے گا۔
چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ فنگر پرنٹس سے دھوکہ دہی اور جعلسازی کو ختم کیا جاسکے گا، ملٹی بایو میٹرک ویری فکیشن سسٹم جدید اور نہایت محفوظ سسٹم ہے، سسٹم انگوٹھوں اور انگلیوں کے نشانات سے فراڈ روکنے کی استعداد رکھتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481