اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دہائیوں سےملک لوٹنے والے حکومتوں میں بیٹھے ہیں۔سراج الحق

Pic Siraj ul haq

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دہائیوں سے ملک لوٹنے والے مرکز اور صوبائی حکومتوں میں بیٹھے ہیں۔ نیم مردہ حکومتیں مسائل حل کرنے کے قابل نہیں، پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی ناکام، ان کے چراغوں میں تیل نہیں۔ کوئی اسمبلی توڑنا چاہتا ہے اور نہ حکومت چھوڑنا چاہتا ہے، جن لوگوں کی سیاست کا مقصد صرف کرسی ہے وہ کرسی کیسے چھوڑ سکتے ہیں؟

پندرہ سیاسی جماعتوں کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مل کر پاکستان کو مسائلستان بنا دیا۔ بیڈگورننس اور کرپشن کی وجہ سے ہر شعبہ بیمار اور حکمران بے نقاب ہو چکے ہیں۔ عوام مجبور، مقروض اور بے حال ہیں،غریبوں کے لیے ہر نیا دن نئی مشکلات لے کر آتا ہے۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ٹرائیکا نااہل، ناکام اور نامراد ثابت ہوا، مسئلہ وسائل کی کمی نہیں حکمرانوں کی نیت اور اہلیت کا ہے۔ فرسودہ نظام اور اس کے محافظوں کو بدلنا ہو گا، یہ فیصلہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے کرنا ہے۔ جماعت اسلامی کا ایجنڈا نظام مصطفیؐ کا ایجنڈا ہے، نظام مصطفی ؐ کا ایجنڈا عدل و انصاف کے قیام، سود سے پاک معیشت اور بے لاگ احتساب کا ایجنڈا ہے۔ قوم اس اعلیٰ و ارفع مقصد کے حصول اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور میں جماعت اسلامی کے شعبہ فہم دین کے ضلعی ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی کے پی مولانا محمد اسماعیل اور سیکرٹری جنرل کے پی عبدالواسع بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سراج الحق نے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، احتساب کے اداروں کے صرف نام ہی باقی رہ گئے۔ ملک کا عدالتی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا، جج لوگوں کے چہرے دیکھ کر فیصلے کرتے ہیں۔ تعلیمی نظام زوال کا شکار، سکولوں سے بنیادی انفراسٹرکچر غائب، ڈھائی کروڑ بچے غربت کی وجہ سے سکولوں سے باہر ہیں۔ ملک پر مسلط کرپٹ اشرافیہ نے علاج کی سہولتیں عوام کی پہنچ سے دور کر دیں، یہ لوگ رنگ اور جھنڈے بدلتے ہیں، اپنا ایجنڈا نہیں بدلتے۔ انگریزوں کی وفاداری میں ایک، ان حکمرانوں نے ملک کو نظریہ اور جغرافیہ سے محروم کیا اور معیشت تباہ کی، ان کی بداعمالیوں کی وجہ سے پاکستان دنیا کے مقابلے میں کہیں پیچھے رہ گیا۔ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے جس کی آبادی کا 65فیصد ذہین نوجوانوں پر مشتمل ہے، مگر حکمران طبقہ قوم کے نوجوانوں میں مایوسی پھیلا رہا ہے اور اپنے شہزادوں اور شہزادیوں کے لیے مال جمع کر رہا ہے۔ کرپشن کی بیماری، چور بازاری، بدامنی سمیت سب بیماریاں حکمرانوں کی وجہ سے ہیں، ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481