اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہد خاقان عباسی کرونا میں مبتلا ہو گئے

Shahid Khaqan Abbasi

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس میں مبتلاہو گئے۔ اس بات کی اطلاع بدھ کو کراچی کی احتساب عدالت میں ان کے وکیل کے ذریعے دی گئی۔

سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تعیناتی سئے متعلق ریفرنس کی سماعت  کے موقع پر شاہد خاقان عباسی کے وکیل خواجہ نوید احمد نے ان کی صحت سے متعلق احتساب عدالت کو آگاہ کر دیا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل شاہد خاقان عباسی کو کورونا ہو گیا ہے۔

اپنی درخواست میں  خواجہ نوید احمد ایڈوکیٹ نےکہا کہ شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے کراچی نہیں آ سکے،  لہٰذا ان کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ صحت بہتر ہونے پر وھ عدالت میں حاضر ہو جائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481