اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تین افسران سمیت 16بھارتی فوجی کیسے مارے گئے؟

2331941 kashmirencounter 1654576900 952 640x480 1

 

بھارتی فوج کا ایک  ٹرک خوفناک حادثے کا شکار ہو کر پہاڑ سے نیچے آگرا جس کے نتیجے میں 3 جونئر کمیشنڈ افسران سمیت 16 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خوفناک حادثہ ریاست سکم کے شمالی علاقے میں پیش آیا جہاں زیما کے علاقے میں بھارتی فوج کا ایک ٹرک پہاڑی سڑک سے نیچے جا گرا جس میں اب تک تین افسروں سمیت 16 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس حوالے سےموصولہ تفصیل کے مطابق بھارتی فوج کی تین گاڑیوں کا قافلہ جمعہ کی صبح  تھانگو کی طرف روانہ ہورہا تھا کہ اس دوران قافلے میں شامل ایک ٹرک بے قابو ہوکر پہاڑی سڑک سے لڑھکتا ہوا گہری کھائی میں جاگرا۔حادثے کے  فورا”بعد علاقے میںریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا  اور ٹرک سے 4 فوجیوں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرک کے اس حادثے میں تین جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور 13 سپاہی جان کی بازی ہار گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481