اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آبادخودکش دھماکہ ۔گاڑی میں خاتون کی موجودگی معمہ بن گئی

20 1

 

اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور میں ہونے والا دھماکا خوش کش تھا، دھماکے میں کسی خاتون کے ملوث ہونے یا ٹیکسی میں موجود ہونے کے شوہد نہیں ملےجائے وقوعہ سے حاصل فنگر پرنٹس اور شواہد نادرا کو بھجوا دیے ہیں۔، تفتیشی ذرائع کے مطابق  حملہ آورنے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی جس  میں تقریباً 12 سے 15کلو بارودی مواد موجود تھا، گاڑی میں اس کے علاوہ  بارودی مواد موجود ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی حکام ٹیکسی ڈرائیور کے بیٹے تک پہنچ گئے ہیں،  ابتدائی تفتیش کے مطابق خودکش حملہ آور نے ٹیکسی کرائے پر لی تھی، واقعےمیں خودکش حملہ آور کے علاوہ ڈرائیور بھی مارا گیا جائے وقوع سے 2 افراد کے جسمانی اعضاء ملے ہیں،جائے وقوع سے حاصل  کردہ فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد نادرا کو تصدیق کیلئے بھجوا دیے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے دو مختلف افراد کی شناختی دستاویزات ملی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک عینی شاہد نے ٹیکسی  میں ایک  خاتون کی موجودگی کی اطلاع دی تھی لیکن وقعے کے بعد جائے وقوعہ سے کسی خاتون کی موجود گی کے آثار یا شواہد نہیں ملے،علاوہ ازیں زخمی اہلکاروں نے بھی ابتدائی بیان میں کار میں کسی خاتون کے ہونےکی تصدیق نہیں کی،

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ  ممکنہ طور پر ڈرائیور یا حملہ آورنےخود کو چادر میں لپیٹا ہواتھا جس سےخاتون کی موجودگی کا گمان ہوا، یہ امر قابل ذکر ہے کہ ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں اگلے 48 گھنٹے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481