اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں، میاں اسلم

Mian Aslam Pic

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کی الیکشن سے فرار کی کو ششوں کو ناکام بناتے ہو ئے 31دسمبر کو ہی اسلام آباد میں بلد یاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے ، اب جبکہ الیکشن میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے ایسے میں بلد یاتی قانون میں تبدیلی اور الیکشن التواءکی کوشش بد نیتی پر مبنی ہے ،انھوں نے کہا اب جبکہ الیکشن مہم اپنے اختتامی مر حلے میں داخل ہو چکی ہے اور بلد یاتی اُمیدواروں کے کروڑوں روپے خر چ ہو چکے ہیں ایسے میں الیکشن ملتوی کرنا غیر جمہوری عمل ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلد یاتی انتخابات کیس کی سماعت کے بعداسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر حسن جاوید ایدوکیٹ اور چو ہدری ساجد اقبال بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
میاں محمد اسلم نے کہاجماعت اسلامی پی ڈی ایم حکومت کو اسلام آباد کے بلد یاتی الیکشن سے فرار نہیں ہو نے دے گی ،مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کو شکست نظر آرہی ہے ، اس لیے وہ الیکشن ملتوی کروانے کے حیلے بہانے کر رہے ہیں ،، اسلام آباد کے بیس لاکھ سے زائد شہریوں کے حقوق غصب کرنا ظلم ہے وزارت داخلہ کے غیر آئینی قدم کو مسترد کرتے ہیں ،اسلام آباد میں بہت اچھے ماحول میں بلدیاتی انتخابات کا عمل جاری ہے دس روز رہ گئے تو اب حکومت بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سازش کررہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481