اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ریحام خان کےتیسرے شوہربلال بیگ کون ہیں؟ اہم تفصیلات اور تصاویر آ گئیں

126a3362 8ba5 4749 962f ca8d65664b8c

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور سابق نیوز اینکر ریحام خان نے تیسری شادی کر لی ہے جو آج کے سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کی سب سے بڑی خبر بن گئی ہے ۔ 49 سالہ ریحام خان نے
36 سالہ مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کی ہے اور اس کی تصاویر خود سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں،  ریحام خان کی جانب سے اپنے ٹویٹر اکاؤنت پر جو پہلی تصویر شیئر کی گئی اس کے ساتھ انہوں نے انگریزی میں لکھا ، just married .

8e5c1c7e f92b 40c5 b65e a384d3a9c853

جس کے بعد ہر طرف سے ری ٹویٹس اور مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا،  اور سوشل میڈیا پر نئے شادی شدہ جوڑے کی یہ تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔ ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ آئی بی اے کے گریجویٹ ہیں اور ریحام خان ان کی دوسری بیوی ہیں۔ ریحام خان کے مطابق ان کے نکاح کی تقریب امریکہ کے شہر سیٹل میں ہوئی جس میں 36 سالہ دولہا بلال کے والدین کے علاوہ ریحام خان کے بیٹوں نے شادی کے گواہ اور وکیل کے طور پر شرکت کی

 

۔6d913ec8 479c 4343 b504 8c8e7bfe3c3fنکاح کی تقریب کے شرکا

واضح رہے کہ ریحام خان ٹی وی اینکر رہ چکی ہیں اور  2014 میں تحریک انصاف کےد ھرنے کے دوران ہی ان  کی عمران  خان سے ملاقاتیں  ہوئیں جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ ریحام خان اور عمران  خان  شادی کا اعلان  جنوری 2015 میں ہوا تھا  تاہم یہ شادی اکتوبر 2015 میں ٹوٹ گئی۔ ریحام کی پہلی شادی لندن میں مقیم ڈاکٹر اعجاز سے ہوئی تھی۔ فوری طور پر زیادہ تفصیل دستیاب نہیں ہو سکی  کہ ان  کے تیسرے شوہر کون ہین تاہم سوشل میڈیا پر دستیاب تصاویر کے مطابق وہ ایک پڑھے لکھے اور خوش شکل انسان ہیں۔

3fb55167 39d0 4179 b09e 1c687cdf821d


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481