اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد پولیس اہلکاروں نے دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچا لیا

20 1

اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ سیکٹر آئی ٹین فور میں ٹیکسی  سواروں کو روکنے کی کوشش میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی میں سوار خاتون سمیت تینوں حملہ آوروں کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔

واقعہ صبح تقریبا” دس بجے پیش آیا جب اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے آئی ٹین فور  میں ایک مشکوک ٹیکسی  کو روکنے  اور تلاشی لینے کی کوشش کی جس پر خود کش حملہ آور نے گاڑی روکنے کے بجائے دھماکا خیز مواد سے خود کو اڑا لیااور اس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے جبکہ ٹیکسی میں سوار  خاتون سمیت تینوں افراد مارے گئے۔ دھماکے سے جائے وقوعہ پر تباہی پھیل گئی اور پولیس موبائل سمیت کئی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔

شہید ہونے والے اہلکاروں اور زخمیوں کو پمز اسپتال پہنچایا گیا۔ خودکش حملہ آوروں کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ ٹیکسی لاہور نمبر کی تھی جبکہ اس کے مالک کا تعلق چکوال سے ہے۔  گاڑی میں 18 کلو دھماکا خیز مواد موجود تھا جو ممکنہ طور پر  اسلام آباد میں کسی ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے لئے لایا جارہا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ واقعے کے بعد اسلام آباد راولپنڈی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، دوسری طرف کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔

 اسلام آباد واقعے کا مقدمہ درج.. لمبے بالوں والا کون تھا؟

اسلام آباد  میں ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے شامل کی گئی ہے، مذکورہ ایف آئی آر ایگل اسکواڈ کے زخمی کانسٹیبل کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

زخمی کانسیبل نے بتایا کہ وہ جمعہ کی صبح ڈیوٹی پر آئی 10 اسلام آباد  میں موجود تھا کہ مشکوک ٹیکسی تلاشی کے لیے روکی،اس کا ساتھی کانسٹیبل عدیل پچھلی سیٹ پر موجود لمبے بالوں والے شخص کی طرف لپکاتو اس کے ساتھ ہی زور دار دھماکا ہوگیا، دھماکے سے عدیل شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

321663386 513036290797812 4042599167735816862 nشہید کانسٹیبل عدیل

ایف آئی آر کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تین اہلکار اور شہری بھی زخمی ہوئے، دھماکے سے قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹے اور ملک بھر میں خوف و ہراس پھیلا۔ تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد میں درج ایف آئی آر کا نمبر 17 ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481