اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رات گئے گورنر پنجاب نے پرویز الہی کو وزارت اعلیٰ سے ہٹادیا

3 6

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے رات گئے وزیر اعلیٰ پنجاب  چوہدری پرویز الہی کو یہ کہتے ہوئے ڈی نوٹیفیائی کر دیا ہے کہ وہ اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے باعث صوبائی اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں۔گورنر کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی کابینہ تحلیل کی جاتی ہے تاہم نئے وزیر اعلیٰ کے آنے تک پرویز الہی قائم مقام وزیر اعلی رہیں گے۔

ea38c32b 1469 47c5 a6f2 982947175764

دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے گورنر کے حکم نامے پر عدعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ

گورنر پنجاب کی جانب سے  وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفی کیشن کی کوئ قانونی حیثئت نہیں، پرویز الہیٰ اور صوبائ کابینہ بدستور اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی، گورنر کے خلاف ریفرینس صدر کو بھیجا جائیگا اور ان کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481