اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی آواز پر لبیک کہیں گے:چودھری پرویزالٰہی

3 6

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا 7 واں اجلاس منعقدہوا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت عوام کی خدمت کے فریضے کو بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔ہم سب ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔پی ٹی آئی اور مسلم لیگ قائداعظم کا اتحاد مضبوط ہے، دراڑیں ڈالنے کی ہر کوشش پہلے کی طرح ناکام ہوگی۔ ہمارا اتحاد عوام کی خدمت کیلئے ہے۔ کوئی بھی سازش پنجاب کے عوام کی خدمت سے ہمیں روک نہیں سکتی۔سازشیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں محکمہ سکول ایجوکیشن میں 25ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ سکولوں میں 25ہزار اساتذہ کی بھرتی کی درخواست ملالہ یوسف زئی نے ملاقات میں کی تھی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ 25ہزار اساتذہ کی بھرتی کا عمل جلد ازجلد شروع کیاجائے۔ پنجاب کابینہ نے عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے عام آدمی کو فری لیگل ایڈفراہم کرنے کی منظوری دی اور اس ضمن میں پنجاب پبلک ڈیفنڈر سروس بل، 2022 کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ کم وسائل رکھنے والے افراد کو پنجاب حکومت فری لیگل ایڈ دے گی اورپنجاب پبلک ڈیفنڈر سروس بل کی منظوری سے ایک ہزار ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔پنجاب کابینہ نے کاشتکاروں کے لئے سولر پمپس کی فراہمی کے پروگرام کا دائرہ کار صوبہ بھر میں بڑھانے کی منظوری دی۔

 کابینہ کے اجلاس میں کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے نئی پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو جلد ازجلد نئی پالیسی کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ پنجاب کابینہ نے2 ارب روپے کا سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی۔چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ انٹرنیشنل کوچز کو مقامی کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے پاکستان بلایا جائے گا۔ انڈوومنٹ فنڈ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ ہوگا۔اجلاس میں IRMNCH اور نیوٹریشن پروگرام پنجاب کی لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کو خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے خصوصی الاؤنس کو 5ہزار روپے تک بڑھانے کی منظوری دی۔اجلاس میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر (PILAC) کیلئے25کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں پنجابی زبان او رکلچر کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ نظرثانی شدہ پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2020 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے مینجمنٹ کمیٹی کو جنرل منیجر پنجاب پنشن فنڈ کے عہدے پر مستقل بنیادوں پر تقرری کے لئے ریکروٹمنٹ کا عمل شروع کرنے کی اجازت دی۔ پنجاب کابینہ نے کمرشل اکاؤنٹس میں موجود فنڈز کو استعمال میں لانے اور انوسٹمنٹ کی پالیسی اور کیش مینجمنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی۔کیش مینجمنٹ فنڈ کے ذریعے حکومتی سکیورٹیز میں انوسٹمنٹ کی جا سکے گی۔فنڈز کے تمام امور کا جائزہ انوسٹمنٹ مینجمنٹ کمیٹی لے گی۔سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے پرافٹ کو ڈویلپمنٹ پر خرچ کیاجائے گا۔سرگودھا میں چودھری انور علی چیمہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام اور سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی۔ چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، بہاولپور میں علاج معالجہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے تھلیم سکین اور ضروری مشینری خریدنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کابینہ نے بار ایسوسی ایشنز کے لئے 27کروڑ روپے کی گرانٹ کے اجراء کی منظوری دی۔ جناح پبلک سکول اینڈ کالج حافظ حیات، گجرات کے مین گیٹ سے ملحقہ اراضی کے حصول کے لیے129.49 ملین روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی۔ پنجاب انوائرمینٹل ٹربیونل رولز 2012 کے تحت پنجاب انوائرمینٹل ٹربیونل کے ممبر (جنرل) محمد عرفان کی مدت میں توسیع، رحیم یار خان میں مینگو ریسرچ سینٹر کے قیام کے لیے سرکاری اراضی کی نشاندہی اور منتقلی،پنجاب مائننگ کنسیشن رولز، 2002کے تحت معدنی ذخائر کے بہتر استعمال کے لیے لائم سٹون پالیسی اور راک سالٹ یونیفارم پالیسی 2022 اور پنجاب مائننگ کنسیشن رولز 2002 کی متعلقہ دفعات میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔محکمہ تعلقات عامہ کے افسروں اور ملازمین کے لئے خصوصی الاؤنس کی اصولی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ آفس میں کام کرنے والے سکیورٹی عملے کیلئے اعزازیہ کی منظوری بھی دی گئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی اورپنجاب کابینہ نے مستقل چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل اور نئے انسپکٹر جنرل پولیس عامر ذوالفقار کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔ سینئر صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال، صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481