اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرکاری ملازم کو عوام کا حقیقی خادم ہونا چاہیے۔ڈی ای اوایبٹ آباد

6d5fe917 a651 46fb 8236 ff0b5ff06616

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد ملک تنویر اعوان نے کہا ہے کہ سرکاری ملازم کو عوام کا حقیقی خادم ہونا چاہیے ۔میرے دفتر کے دروازے سب کےلیے کھلے ہیں تعلیم کے حوالے سے کوئی بھی مسئلہ ہو حاضر ہوں ۔۔بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت بہت ضروری ھے فلاسفر ڈاکٹر سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ھمارے طلباء وطالبات اچھے انسان بنیں ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئےڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک تنویر کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد تعیلمی لحاظ سے پاکستان میں نمایاں مقام رکھتا ھے اسی حوالے سے ھماری ذمہ داری ھے کہ اللہ پاک نے جو مقام عزت اور سیٹ عطاء کی تو بدلے میں ھم اپنے ضلع ایبٹ آباد کی کیا خدمت کرسکتے ہیں۔ ہمیں گھر کے نزدیک سہولیات ملیں تو اللہ کے شکر کے ساتھ عوام کو بھی اسکا فائدہ پہنچے۔ ڈی ای او ملک تنویر اعوان نے کہا کہ ڈبل شفٹ پروگرام کے حوالے سے میں نے پہلا تجربہ مانسہرہ ضلع میں کیا تھا اور اب ایبٹ آباد میں شروع کیا جسکے بہترین رزلٹ سامنے آنے لگے انھوں نے بانڈہ غزن کے سکول کی مثال دی کہ کچرہ چننے والے اور کم وسائل والے بچوں کی کلاس چند دنوں میں نمایاں ہوکر سامنے آگئ جس پر دلی خوشی ہوئی ۔ ملک تنویر اعوان نے کہا کہ میرے تمام استاتذہ کرام قابل احترام ہیں ان کو اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دینے ہوں گے۔ دوران ڈیوٹی فرائض سے غفلت بھرتنے والوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں۔ میری کوشش ھے کہ میرٹ کی بنیاد پر حقدار کو اسکا حق ملے دنیا میں کوئی شاید ہمارا احتساب نہ کرے مگر قبر میں اپنے اعمال کے جوابدہ ھم خود ہوں گے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481