اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خصوصی افرادکےعالمی دن پرمحکمہ سماجی بہبود آزادکشمیر کےزیراہتمام تقریب

Special Child 2
خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالہ سے محکمہ سماجی بہبود آزاد کشمیر کے زیر اہتمام نیشنل سپیشل ایجوکیشن سینٹر مظفرآباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سیکرٹری سماجی بہبود اعجاز احمد خان، پرنسپل نیشنل ایجوکیشن سینٹر مظفرآباد محمد اشرف،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شیرازخان، انچارج نیشنل ایجوکیشن سینٹر مظفرآبادمحترمہ تنزیلہ،ڈاکٹر لبنیٰ متین، تنظیم الجزاء کے بانی سردار آصف،محکمہ سماجی بہبود کی آفیسران و اہلکاران، اساتذہ، طلباء و دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکرٹری سماجی بہبود اعجاز احمد خان نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر خصوصی افراد کو ہنر مند بنانے کے لیے معذوروں کے لیے دو فیصد مختص کوٹہ کو چھ فیصد تک بڑھانے کے علاوہ تمام سرکاری عمارات تک خصوصی افرادکی رسائی کویقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
خصوصی افراد بہترین صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں اور اللہ جب کوئی ایک صلاحیت لیتا ہے تو کئی طرح سے نوازتا بھی ہے۔ ہمارے پاس خصوصی افراد میں انعم نجم اور حسن احمد جیسے لوگوں کی مثالیں موجود ہیں جنہوں نے اپنی معذوری کو اپنی خوہشات کی تکمیل کے آڑے نہیں آنے دیا۔ خصوصی افراد کے حوالہ سے دنیا میں تصورات تبدیل ہو رہے ہیں۔اگرانہیں عام بچوں کے ساتھ تعلیم و تربیت دی جائے تو یہ معاشرے کا ایک بہتر فرد ثابت ہو سکتے ہیں جس کے لیے انہیں عام سکولوں میں سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اساتذہ کو بھی اس حوالہ سے ٹریننگ دی جائے تاکہ عام تعلیمی اداروں میں یہ دیگر بچوں کے ساتھ اپنی صلاحیتیں بہتر کرسکیں۔ خصوصی افراد کے بارے میں معاشرے کو آگاہی فراہم کرنا اور انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
Special Child
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل نیشنل ایجوکیشن سینٹر مظفرآباد محمد اشرف نے کہا کہ دنیا کی کل آبادی کا 10 فیصد معذور افراد پر مشتمل ہے۔ ان کی معذوری کی وجوہات اور ان کی روک تھام کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خصوصی افراد میں چھپی خصوصیات کو بروئے کا ر لا کر انہیں معاشرے کا بہترین فرد بنانے کی ضرورت ہے۔ نیشنل ایجوکیشن سینٹر مظفرآبادمیں ان بچوں کو مفت تعلیم،پک اینڈ ڈراپ، فزیوتھراپی، کمپیوٹر ٹریننگ کے علاوہ ان کے والدین کی رہنمائی بھی کی جاتی ہے۔ گزشتہ 06 سالوں میں ادارہ کا رزلٹ 100 فیصد رہا ہے اور یہاں سے فارغ التحصیل سٹوڈنٹس سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں ملازمت کر رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481