اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

کراچی (کوہسار نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی۔دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔
کوہسارنیوز کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کا کراچی پہنچنے پر آفیشلز کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا گیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستے پیش کیے گئے،
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو صدراتی پروٹوکول حاصل ہے۔ جس کے باعث ائیرپورٹ اور اطراف میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
پہلے مرحلے میں مہمان ٹیم ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی جس کے بعد ون ڈے سیریز شیڈول ہے۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

ون ڈے سیریز کی میزبانی بھی کراچی کے سپرد کی گئی ہے،

یہ بھی پڑھیں

شاہد آفریدی سے ملنے کے کچھ دیر بعد بزرگ خاتون کا انتقال

تینوں میچز بالترتیب 10، 12 اور 14 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
کیوی ٹیم دوسرے مرحلہ میں 13 اپریل سے 7 مئی تک دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی،
اس دوران دونوں ممالک کے درمیان 5 ٹی20 انٹرنیشنل اور اتنے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481