اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمی چیف نے بنوں آپریشن کے زخمی افسران اورجوانوں کی عیادت کی

6dd964c8 96f0 4dc5 a770 011d8a7874d2

 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بدھ کے روز سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور بنوں سی ٹی ڈی مرکز پر آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی عیادت کی، ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کچھ دیرافسروں اور جوانوں کے ساتھ رہے،ان کی خیریت دریافت کی اور زخمی افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے اور جذبے کو سراہا ۔انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی بھی تعریف کی۔

یہ امر قابل ذکر ہے  کہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے بتایا تھا کہ سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پرباہرسے کوئی حملہ نہیں ہوا بلکہ زیرتفتیش دہشت گردوں میں سے ایک نے سی ٹی ڈی جوان کا ہتھیارچھین کرفائرنگ کی تھی، دہشت گرد افغانستان جانے کیلئے محفوظ راستہ مانگ رہے تھے تاہم فورسز نے ان کے فرارکی کوشش ناکام بنادی ۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے صوبیدار اور 2 سپاہی شہید ہوئے۔

بنوں آپریشن  میں 25 دہشتگرد ہلاک،7 نے ہتھیار ڈال دیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بنوں میں سی ٹی ڈی کے کمپاؤنڈ میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 25 دہشت گرد مارے گئے جبکہ سات نے سرنڈر کر دیا اور  3 فرار ہوتے ہوئے گرفتار ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 18 دسمبر کو بنوں میں سی ٹی ڈی کمپلیکس میں زیر تفتیش 35 دہشگرد موجود تھے۔کمپاؤنڈ پر باہرسے کوئی حملہ نہیں ہوا بلکہ سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہی دہشتگروں نے یہ صورت حال پیدا کی،زیرتفتیش دہشت گردوں میں سے ایک نے سی ٹی ڈی جوان کا ہتھیار چھین کر فائرنگ کی تھی،دہشت گرد افغانستان جانے کے لیے محفوظ راستہ مانگ رہے تھے تاہم ان کے فرارکی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پاک فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 25 دہشت گرد مارے گئے 7 نے سرنڈر کیا جبکہ 3 فرار ہوتے ہوئے گرفتار ہوئے، اس کے علاوہ آپریشن میں پاک فوج کا ایک صوبیدار اور 2 سپاہی شہید ہوئے۔ دہشت گردوں کے مطالبے کو رد کردیا گیا،شہدا کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو بڑھاتی ہیں۔

ترجمان  کا مزید کہنا تھا کہ مغربی سرحد سے دہشت گردی کی جوتازہ لہر ہے اسے ابھرنے نہیں دیا جائے گا، جو ہمارے خلاف آئے گا اس کا سر کچل دیں گے۔ میجر جنرل احمد شریف نے تحریک طالبان پاکستان سے متعلق پالیسی بھی دوٹوک انداز سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے جتھے یا دہشت گرد گروہ کو پنپنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، حکومت کی رٹ ہرصورت قائم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز بنوں میں دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا اور اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا جس پر سکیورٹی فورسز نے آپریشنکر کے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481