اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

محمد عامر ذوالفقار خان آئی جی پنجاب تعینات کر دیئے گئے

8ece1638 aaba 4479 9950 348347ef521a

وفاقی حکومت نے محمد عامر ذوالفقار خان کی آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، جس کے بعد وہ پنجاب پولیس کے سربراہ کا چارج سنبھال رہے ہیں۔

محمد عامر ذوالفقار خان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 29ویں کامن گروپ سے ہے۔وہ آج کل ڈپٹی ڈی جی اینٹی نارکو ٹکس فورس کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ محمد عامراس سے قبل آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس اور  آئی جی اسلام آباد پولیس بھی رہ چکے ہیںاس کے علاوہ وہ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب بھی تعینات رہ چکے ہیں ۔

d85dabcd f8e7 40e2 b7ed 383287d978f1

محمد عامر ذوالفقار کا شمار پنجاب پولیس کے انتہائی پروفیشنل، ایماندار اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے۔محمد عامر ذوالفقار نے 1991 میں بطوراے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی۔انہوں نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، آر پی اوملتان، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنزسی پی او پنجاب کے عہدوں پر فرائض ادا کئے۔ وسیع تجربے کے حامل  عامر ذوالفقار، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور وفاقی حکومت میں بھی فرائص سر انجام دے چکے ہیں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481