وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنےکیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ۔ بدھ کو وزیر خزانہ نے ایف بی آر کی ریونیو کارکردگی کے حوالے سے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی براۓ خزانہ طارق باجوہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی براۓ ریونیو طارق محمود پاشا، چیئرمین ایف بی آر، بورڈ کے ممبران اور وزارت خزانہ کے اعلی افسران نے شرکت کی۔
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے وزیر خزانہ کا ایف بی آر میں خیرمقدم کیا اور نومبر اور دسمبر 2022 کے مہینوں کے ریونیو اہداف اور ایف بی آر کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا کہ ایف بی آر نے نومبر تک اہداف سے زیادہ محصولات جمع کر لیۓ ہیں اور امید ظاہر کی کہ مالی سال 23-2022 کے بقیہ مہینوں کے اہداف بھی کامیابی سے حاصل کر لیۓ جائیں گے۔
وزیر خزانہ نے اہداف کے حصول میں ایف بی آر ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ایف بی آر کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ ایف بی آر ٹیم ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
***
ایف بی آر ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرے۔ وزیر خزانہ کی ہدایت
