اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پارلیمنٹ کے داخلی راستوں کا کنٹرول ایف سی نےسنبھال لیا

2327141 parlimn 1653557072 500 640x480 1

کالعدم تنظیم کی جانب سے الرٹ کے پیش نظر حکومت نے احتیاطی اقدامات اٹھائے ہیں جس کے بعد  ایف سی نے پارلیمنٹ کے داخلی راستوں کا کنٹرول سنبھال لیا،

سیکیورٹی الرٹ کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے داخلی دروازے آنے جانے والوں کیلئے بند کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے حوالے سے الرٹ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں حفاظتی انتظامات سخت کئے گئے ہیں ، جس کے بعد پارلیمنٹ کی سکیورٹی ایف سی کے حوالے کردی گئی۔

حکام کے مطابق  ایک کالعدم تنظیم کی جانب سے الرٹ آیا تھا جس کے بعد سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481