خبردار ! آج 22دسمبر کو سال کی طویل ترین رات ہوگی۔ جبکہ اس کے بعد کل بروز جمعرات سال کا مختصر ترین دن ہوگا ۔ آج کی رات کا دورانیہ تقریباً 14 گھنٹے اور دن کا دورانیہ 10 گھنٹوں پر محیط ہوگا۔
ماہرین فلکیات اور موسمیات کے مطابق 22 دسمبر سال 2022ء کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن ہوگا جس کے بعد رات کا دورانیہ کم ہوتا جائے گا جبکہ دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا تاہم 21 اور 22 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔ بعد ازاں دن بڑے اور راتیں چھوٹی ہونا شروع ہو جائیں گی اور 21 اور 22 ستمبر تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ 22 ستمبر سے ایک بار پھر راتیں بڑی اور دن چھوٹے ہونا شروع ہو جائیں گے اور یہ سلسلہ اگلے سال آج کے دن تک جاری رہے گا۔
دسمبر کی 21 اور 22 تاریخ کے درمیان آنے والے رات طویل ترین رات ہو گی جس کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا جبکہ دن کا دورانیہ تقریباً 10 گھنٹے ہو گا22 دسمبر کا دن 10 گھنٹے جبکہ 21 اور 22 کی درمیانی رات 14 گھنٹے طویل ہوگی، 23 دسمبر سے دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا۔
