اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

water scarcity children washing hands
مری میں پینے اور روزمرہ استعمال  کا صاف پانی ناپید ہونے لگا اور کئی علاقوں میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ متعلقہ حکام کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث مال روڈ،کشمیر پوائنٹ،پنڈی پوائنٹ، امتیاز شہید روڈ سمیت مری کے اندورن کے تمام علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔پانی کی شدید قلت کے باعث بعض علاقوں میں مساجد سے بھی اعلان کئے جارہے ہیں کہ نمازی گھروں سے وضو کر کے آئیں جبکہ دوسری طرف گھروں میں بھی وضو کیلئے پانی نہ ہونے سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پانی کی قلت کی وجہ سےدیگر شہروں سے آنےوالے سیاح نمازی اس صورت حال میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں،شہر کی سماجی شخصیات اور اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مستقل بنیادوں پر پانی کی قلت کو ختم کرنے کیلئے بلک واٹر سپلائی اسکیم کے علاوہ اب اور کوئی چارہ نہیں ، لہٰذا اس حوالے سے فوری عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔شہریوں  کا کہنا ہے کہ کارپوریشن ہم سے  بھاری بلوں کی وصولی تو کر لیتی ہے اس کے باوجود تین چار دنوں کے بعد پانی دیا جاتا ہے وہ بھی پریشر نہ ہونے کی وجہ سے کئی گھروں کو پانی نہیں ملتا لہذا ذمہ داران پانی کے مسئلے کو فوری حل کرنے کے اقدامات کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481