اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پوٹھوہاری کے نابغہ روزگار تخلیق کار اور دانش ور شیراز طاہر سے ملاقات

FB IMG 1671515471210

راولپنڈی 19دسمبر 2022ء

گوجر خان سے پنڈی واپس آتے ہوئے ”موہڑہ گوریا“ نزد ٹال پلازہ مندرہ میں پوٹھوہاری زبان و ادب کے باوا آدم شیراز طاہر سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ 75 سالہ شیراز طاہر اس پیرانہ سالی اور بیماری کے باوجود پوٹھوہاری زبان اور ثقافت کے لیے ہمیشہ کی طرح فکر مند نظر آئے۔

شیراز طاہر نے پوٹھوہاری زبان و ادب کو اپنی ڈیڑھ درجن  کے لگ بھگ کتابوں سے جس طرح ثروت مند کیا ہے ایسا اگلے کئی سالوں میں ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔شاعری، افسانہ، ڈرامہ، لغت، پوٹھوہاری زبان و ادب کی تاریخ، ناول۔۔۔۔۔ ان کی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

کرونا وائرس کے پس منظر میں لکھا گیا ان کا ناول ”موتیا“ اگر کسی بھی عالمی زبان میں نہیں تو کسی مقامی زبان میں لکھا گیا اس حوالے سے پہلا ناول ہے۔ اسی طرح ان کے مزید دو ناول ”راول جگنی“ اور ایک مزید طباعت کے لیے تیار ہیں۔

اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام بھی پوٹھوہاری نظموں کے اردو تراجم سمیت ایک اور تحقیقی منصوبے کا بھی فیصلہ ہو چکا ہے اور ان شاء اللہ جلد اشاعت پذیر ہوگا۔اکادمی ادبیات پاکستان کے معمار ادب پروگرام کے تحت شیراز طاہر کے فن اور شخصیت پر برادرم شاہد لطیف ہاشمی کی کتاب بھی جلد منظر عام پر آئے گی۔

دوران ملاقات جناب شیراز طاہر سے اپنی آنے والی تیسری کتاب ”ہوشے“ کے بارے میں بھی مشاورت ہوئی اور ان سے رہنمائی حاصل کی۔
فیصل عرفان


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481