اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لسبیلہ سلنڈر دھماکا، 12 زخمی سول اسپتال کراچی میں دم توڑ رگئے

لسبیلہ سلنڈر دھماکا، 12 زخمی سول اسپتال کراچی میں دم توڑ رگئے

لسبیلہ سلنڈر دھماکا، 12 زخمی سول اسپتال کراچی میں دم توڑ رگئے
بلوچستان(کوہسار نیوز)لسبیلہ سلنڈر دھماکا، 12 زخمی سول اسپتال کراچی میں دم توڑ رگئے ۔
واقعے کے 13 زخمی ابھی بھی سوال اسپتال کراچی میں تشویش ناک حالت میں ہیں۔
پولیس کے مطابق

بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں منی بس اسٹاپ چونگی کے قریب دکان میں دھماکے میں 2 افراد موقع  جاں بحق ہو گئے

جبکہ دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 25 افراد شدید جھلس گئے تھے۔
جھلسنے والے ان افراد کو ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے اور دیگر ذرائع سے کراچی کے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ زخمی سوال اسپتال کے برنس سینٹر میں زیرِ علاج تھے جن میں سے 10 متاثرین آج صبح علاج کے دوران جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 23 سالہ محمد اقبال، 32 سالہ ہدایت اللّٰہ، 30 سالہ منظور، 27 سالہ برکت علی، 18 سالہ محمد یونس

، 34 سالہ ظہور احمد، 35 سالہ حاجی محمد عمر، 45 سالہ غلام سرور، 35 تلسی داس اور 26 سالہ مہیش کمار شامل ہیں۔

لکی مروت حملے میں شہید 4 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا
اسپتال ذرائع کے مطابق اس افسوس ناک واقعے کے 13 زخمی ابھی بھی سول اسپتال کے برنس سینٹر میں زیرِ علاج ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق بیلہ میں ہوئے اس دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی

اطراف کی 7 دکانیں، 1 ہوٹل، بازار میں کھڑی 25 موٹر سائیکلیں اور دیگر املاک جل کر خاکستر ہو گئی تھیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بیلہ میں اس افسوس ناک واقعے کے بعد امدادی کام تاحال جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481