اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لکی مروت حملے میں شہید 4 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

لکی مروت حملے میں شہید 4 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

پشاور (کوہسارنیوز) دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 4 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔
شہید پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ میں لکی مروت کے ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر شریک ہوئے

لکی مروت کے آر پی او سید اشفاق انور نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا آخری دم تک پیچھاکریں گے،

واقعے میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے لکی مروت میں تھانے پر ہونے والے حملے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

لکی مروت حملے میں شہید 4 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

لکی مروت: تھانہ برگئی پر دہشتگردوں کےحملے میں 4 اہلکار شہید
پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے

جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے،

لکی مروت حملے میں شہید 4 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

خیبر پختون خوا پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حملے کے بعد تھانہ برگئی کے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481