اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیب جنرل باجوہ کے مکمل کنٹرول میں تھا، عمران خان کا دعوٰی

imrankhan

سابق وزیراعظم  عمران خان نے ایک بار پھر اپنے دور اقتدار میں خود کو بے بس ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے اور کہا ہے کہ نیب مکمل طور پر اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کنٹرول میں تھا۔ جمعہ کے روز وکلا کنونشن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے دعوٰی کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ فیصلہ کیا کرتے تھے کہ نیب کے ذریعے کس کو کتنا دبانا ہے اور کسے چھوڑنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایک کر کے کرپشن میں ملوث بڑے بڑے نام بری ہو رہے ہیں۔ میرے دور میں ان کرپٹ افراد کے خلاف مقدمات مکمل تھے لیکن نیب کو کام کرنے نہیں دیا جاتا تھا۔ عمران خان نے ایک بار پھر یہ الزام دہرایا کہ جنرل  باجوہ نے ان سب سیاست دانوں کو این آر او ٹو دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان سے بھی این آر او دینے کا کہا گیا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ کرپٹ لوگوں کو کسی قسم کی رعایت دینا ملک سے غداری ہے۔ جب تک ملک میں انصاف نہیں ہو گا اور قانون کی بالادستی نہیں ہوگی اس وقت تک ملک خوش حال نہیں ہو سکتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481