اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

محکمہ زراعت آزاد کشمیرکے ریسرچ آفیسرز کا کے پی ریسرچ سٹیشنزکا دورہ

91b5e457 4b3c 4f87 9ee1 fc413ec96726 1

محکمہ زراعت آزاد کشمیر کے ریسرچ آفیسرزنے خیبرپختون خواہ کے ریسرچ سٹیشنزکا دورہ کیا۔نظامت زراعت تحقیق کے شعبہ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کے ریسرچ آفیسران کے لیئے خیبر پختون خواہ کے ریسرچ سٹیشنز کے وزٹ کا اہتمام کیا گیا۔شرکاء میں فروٹ اینڈویجیٹیبل سپیشلسٹ ڈاکٹر طارق سعید،اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر سید غلام مرتضیٰ گیلانی،سبجیکٹ میٹر سپیشلسٹ اور اسسٹنٹ ریسرچ آفیسران شامل تھے۔وزٹ کے پہلے روز محکمہ زراعت کے وفد نے ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ترناب کا دورہ کیا جہاں ناظم شعبہ ہار ٹیکلچر فضلِ وہاب نے ریسرچ سینٹر میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں وفد کو بریف کیا۔

ادارہ میں جدید ٹشو کلچر ٹیکنالوجی اور مختلف اقسام کی سبزیوں اور پھلوں کی بہترین اقسام کی پیداوار،ویلیو ایڈیشن وغیرہ پر تفصیلی  آگاہی دی گئں۔وفد نے NIFA،شیر خانہ GPU(خیبر پختون خواہ)اور زرعی بارانی تحقیق ادارہ BARI(پنجاب)کے علاوہ قرشی انڈسٹریز ہری پور کا بھی دورہ کیا۔محکمہ زراعت کے exposure visitکا مقصد پاکستان میں زراعت کی ترقی کے لیئے استعمال ہونے والی جدید زرعی ٹیکنالوجی کو آزاد کشمیر میں آب و ہوا سے مطا بقت رکھتے ہوئے replicateکرنا ہے اور محکمہ زراعت کی محکمانہ نر سریز میں پھلدار پودہ جات اور سبزیات کی پیداوار میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481