اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خط میں غلطی پرنیاخط،تحریک انصاف کےاستعفےمزید لٹک گئے

pti flag 1

 

تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں استعفوں کی تاریخ غلط لکھ دی گئی تھی جس کی نشاندہی پر انہوں نے اسپیکر کے نام ایک اور  خط لکھ دیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے استعفوں پر اسپیکر کو خط لکھا گیا ہے جس میں استعفوں کی تصدیق کے لیے راجہ پرویز اشرف سے وقت مانگا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ اسپیکرکو اپنی جماعت کے ارکان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے خط لکھا ہے، اسپیکر چاہیں تو سب کو ایک ساتھ بلائیں یا ایک ایک کرکے بلائیں، اسپیکر ہمیں بلائیں تاکہ ہم ان کے سامنے پیش ہوکر فیصلےکی تجدیدکرسکیں۔

واضح  رہےکہ 11 اپریل 2022 کو تحریک انصاف کے 123 ممبران قومی اسمبلی نے استعفیٰ دیا تھا تاہم شاہ محمود قریشی کی جانب سے لکھے گئے خط میں ایک سال قبل یعنی  2021 کی تاریخ درج کر دی گئی۔

خط میں غلطی کی نشاندہی ہونے پر شاہ محمود قریشی نے دوبارہ خط لکھااور اسپیکر قومی اسمبلی کو تحریک انصاف کی جانب سے دوبارہ تصحیح شدہ خط بھجوایا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481