اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیٹرول 10، ڈیزل 7 روپے فی لٹر سستا ہو گیا

petrol 1

راولپنڈی (کوہسار نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق پیٹرول 10جب کہ  ڈیزل 7 روپے فی لٹر سستا کر دیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعرات کی شام  پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر ساڑھے 7 روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزیر خزانہ نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔ نئی قیمت 169 روپے فی لیٹر ہوگی۔ نیز مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی کے فیصلے کے بعد اس کی نئی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481