اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی افواہیں

pbit chairman sardar tanveer ilyas khan says security agencies will also foil attacks pakistan s eco 1593452637 7648

آزاد کشمیر حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی افواہیں ، تحریک آزادی کشمیر اور عوام کیخلاف  سازش ہے جس کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے 31سال بعد آزاد کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے اور اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہونے کی راہ پر گامزن ہے لوکل نمائندوں کو فنڈز اور اختیار دینے کے خلاف کچھ قوتیں سرگرم ہوگئی ہیں جو حکومت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور آزاد کشمیر بھر کے بلدیاتی نمائندگان وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہا ر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنمائوں اور نومنتخب نمائندگان لوکل گورنمنٹ  معروف قانون دان زاہد اکرم خان ایڈووکیٹ سپریم کوورٹ آزاد کشمیر ،چیئر مین انوسٹمنٹ بورڈ سردار امجد جلیل خان ،سینئر رہنما علماء مشائخ ونگ حافظ بشارت جذبی ،معروف عالم دین مفتی محمود الحسن اشرف ،سابق امیدوار اسمبلی سردار خطاب اعظم خان ،سابق امیدوار اسمبلی سردار ارزش ،سردار عتیق  سخاوت ایڈووکیٹ ، سردار امتیاز شاہین ،راجہ سبیل احمد ، توصیف عباسی ،ریحانہ خان ،سردار طاہر اقبال ، سابق امیدوار اسمبلی چوہدر ی عامر نذیر ،نومنتخب کونسلر سردار ارشد ،سردار ضیاء الرحمان ، سردار نعیم خان ، سردار عبدالستار ،سردا رطاہر اکبر،رشید طاہری ،میاں اخلاق رسول ، میاں شفیق جھاگوی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر  اعظم سردار تنویر الیاس حقیقی معنوں میں کشمیری قوم کے لئے مسیحا ثابت ہوئے کہ انہوں نے 31سال بعد اجارہ داروں کی سیاست کو دفن کرتے ہوئے اقتدار کو گراس روٹ لیول تک پہنچایا اور نمائندگان کو فنڈز، اختیارات منتقل کئے جس کے ذریعے  وہ اپنے علاقے ، گلی محلے میں ترقیاتی کام کریں گے لیکن یہ بات ایوان اقتدار میں بیٹھنے والوں کو ناگوار گزر رہی ہے ،آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات میں میئر ،ضلع کونسل کے چیئر مین کے انتخابات ابھی ہونا باقی ہیں اس سے قبل اس قسم کی سازش کرنا تاریخ کی سب سے بڑی بددیانتی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرانا اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا عام کارکن کی عزت نفس کو بحال کرنا بڑا کارنامہ ہے آزاد کشمیر کے عوام پی ٹی آئی کے کارکنان اور لوکل نمائندگان اپنے وزیر اعظم کے ساتھ ہیں اور ان کے خلاف کی جانے والی سازش کو ناکام بنائیں گے

 

انہوں نے آزاد کشمیر پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی ووزرائے حکومت سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپوزیشن کی کسی قسم کی سازش کا حصہ نہ بنیں  اور  اپنی حکومت کے ساتھ ڈٹ کر سازش کا مقابلہ کریں کیونکہ آزاد کشمیر اسمبلی میں پی ٹی آئی کی اکثریت ہے اپوزیشن کچھ بھی کرلے لیکن وہ حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی بھمبر سے تائو بٹ تک بلدیاتی نمائندگان وزیر اعظم کا شکریہ  ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے 31سال بعد ان کا بنیادی حق انہیں دلوایا وہ کشمیریوں کے محسن ہیں ان کے خلاف کسی قسم کی سازش  کشمیری قوم کیخلاف سازش سمجھی جائے گی ہم وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں عزم کے ساتھ  ، یقین کے ساتھ اور پوری قوت کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481