اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بکوٹ شریف ویلج کونسل میں الشفاء آئی ٹرسٹ مظفر آباد کے تعاون سے فری آئی کیمپ کا انعقاد

IMG 20221215 WA0080

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) بکوٹ شریف ویلج کونسل نے الشفاء آئی ٹرسٹ مظفر آباد آزادکشمیر کے تعاون سے فری آئی کیمپ منعقد کیا۔ جس میں 270 سے زاید آنکھوں کے مریضوں کا مفت معائنہ کیاگیا۔ بکوٹ کے بنیادی مرکز صحت میں منعقدہ اس کیمپ میں انچارج میڈیکل آئی کیمپ راجہ نعیم خان، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شقائق حسرت اور ان کی ٹیم نے لاکھوں روپے کی ادویات بھی فراہم کیں ۔چئیرمین حسام جمشید عباسی اور عمائدین علاقہ نے الشفاء آئی ٹرسٹ مظفر آباد کا شکریہ ادا کیا ۔

مریضوں میں سے 24 مریضوں کو امبور ہسپتال میں مفت آپریشن، لینز اور ادویات کی سہولت دی جائے گی۔  جب کہ 43 مریضوں کو دوسرے چیک اپ کے لیے بلوایا گیا۔ چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ شریف حسام جمشید عباسی، جنرل کونسلر سردار مہتاب انجم عباسی، یوتھ کونسلر بلال فردوس عباسی، سابق کونسلر سماجی کارکن شمس ریاض عباسی اور صاحبزادہ طیب کی ذاتی کوششوں سے مذکورہ بالا فری آئی کیمپ کا انعقاد ممکن ہو سکا۔ آئی کیمپ میں الشفاء آئی ٹرسٹ مظفر آباد کے کیمپ انچارج راجہ نعیم خان، ڈاکٹر شقائق حسرت فارماسسٹ شوکت حسین، طیبہ خانم، جویریہ نقوی، اختر حسین انچارج آپریشن نے انتہائی خوش اخلاقی اور مہارت سے خواتین و حضرات کے علاوہ بچوں کا معائنہ کیا۔

عوام کی طرف سے چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ شریف اور ان کے رفقاء کار اور الشفاء آئی ٹرسٹ کے راجہ نعیم خان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ان کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد فیصل خانزادہ اور ان کے سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ بنیادی مرکز صحت میں کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے نیز انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بنیادی مرکز صحت میں سٹاف کی کمی دور کی جائے۔

IMG 20221215 WA0076

IMG 20221215 WA0079

IMG 20221215 WA0077


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481