اسلام آباد ( کوہسار نیوز ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری کے بھائی محمد فیصل چوہدری کی غائبانہ نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ مرحوم آسٹریلیا میں ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، محمد سفیان عباسی، انجمن تاجران گوجر خان کے صدر راجہ محمد جواد، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن بختاوری، ظفر بختاورری، انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ، مرکزی تنظیم تاجران پنجاب کے صدر شرجیل میر، بزنس فورم اسلام آباد کے صدر چوہدری طاہر، فریش ملک ایسوسی ایشن کے صدر مظفر ہاشمی، شاہد غفور پراچہ، سردار یاسر الیاس، قاضی الیاس، ملک ظہیر، مسلم لیگ ن کے رہنما ضیاء اللہ شاہ، کامران عباسی، زاہد قریشی، سمیت اسلام آباد کی مختلف یونین کونسلوں کے اُمیدوار برائے چیئرمین اور مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنان سمیت صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد کے علاوہ علماء، سول سوسائٹی، طلبا، صحافیوں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ انجمن تاجران خیبر پختونخواہ کے صدر ظاہر شاہ، عابد خان اور دیگر بھی جنازے میں شریک ہوئے۔
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری کے بھائی کی غائبانہ نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا
