اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ابیٹ آباد میں اساتذہ کو لوٹنے والے ڈاکووں کی عدم گرفتاری پر احتجاج کی دھمکی

83c8fbb7 d4f4 4cbe b573 c34fec18612d

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ابیٹ آباد میں اساتذہ کو لوٹنے والے ڈاکووں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی تحریک کی دھمکی دے دی۔ واضح رہے کہ بکوٹ تھانہ کی پولیس چوکی چمیالی کی حدود  میں سیاحتی مقام ٹھنڈیانی پر  گذشتہ روز گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول چمیالی کے پرنسپل اور سٹاف کو دن دیہاڑے اسلحہ کی نوک پر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا۔ سموار تک ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو سموار کے بعد احتجاجی تحریک شروع کریں گے  ۔آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ایبٹ آباد کے صدر ذوالفقار عباسی نے متاثرہ پرنسپل ڈاکٹر ضیاء الرحمن ودیگر کے ہمراہ پریس کلب ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ڈکیتی کے واقعے کے بعد آج ہم نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد  اور ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کی اور بتایا کہ ہمارے ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو آئندہ کا لائحہ عمل ہمارا ہوگا ۔ہم جس مقدس پیشے سے منسلک ہیں ہم نہیں چاہتے کہ اساتذہ کرام اور بچے سڑکوں پر احتجاج کریں۔

c7dfa3c3 0d25 414f a059 06efa400c0a8

اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول چمیالی یونین کونسل پٹن کلاں ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے بتایا کہ ہم سکول کی ڈیوٹی ختم کر کے دوپہر کے بعد سکول سے واپس آرہے تھے کہ ٹھنڈیانی ٹاپ پر محکمہ جنگلات کی چیک پوسٹ کے نزدیک سڑک پر پھتر رکھ کر پانچ یا چھ لوگ نقاب پوش ہاتھوں میں اسلحہ لئے گاڑی کے گرد ہوگئے اور کسی کو گاڑی سے نہیں اترنے دیا اور ذبردستی موبائل فونز نقدی وغیرہ چھین لیے اور کہا کہ گاڑی واپس لے جاؤ ورنہ جان سے ماردیں گے ۔ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے پاوں میں سلیپر پہنے ہوئے تھے اور پشتو لہجے میں بات کرنے کی کوشش کی مگر مقامی لگتے تھے اور نزدیک فارسٹ چیک پوسٹ کا عملہ ہر وقت روڈ پر ہوتا ھے مگر اس پورے دورانئے  میں ان کی طرف سے  خاموشی رہی۔ ہم نے  ڈرائیور لیاقت کے ہمراہ ماسٹر گل نواز ۔ذیشان علی شیخ ۔طارق محمود ۔مختیار احمد ۔محمد حفیظ ۔عدیل انور نے فون کرکے متعلقہ پولیس چوکی چمیالی انچارج کو اطلاع کی تو  دو پولیس اہلکار بہت دیر بعد آئے اور شام کی تاریکی بھی ہوگئی تھی۔ تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ۔

دوسری طرف بکوٹ پولیس کے مطابق علاقہ میں ایس ایچ او بکوٹ کی سربراہی میں سرچ آپریشن جاری ھے اور اس پرامن علاقہ میں ایسی واردات کی مثال نہیں ملتی اور صرف ایک ہی گاڑی کو ٹارگٹ کرکے واردات ہوئی حالانکہ اس مصروف ترین شاہراہ پر ہروقت گاڑیوں کی آمد ورفت جاری رہتی ھے لگتا ہے کہ واردات مقامی نوعیت کی کارروائی ہے ،بہت جلد ملزمان گرفت میں ہوں گے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481